سکردو، امریکی سفیر کے متوقع دورے کیخلاف مظاہرے سے سید علی رضوی کا خطاب
23 Jun 2024 18:32
امریکی سفیر کے متوقع دورہ گلگت بلتستان کیخلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم سید علی رضوی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی سفیر نے اپنا ناپاک قدم بلتستان کی سرزمین پر رکھا تو ان کا پیچھا کرینگے اور مار بھگائیں گے۔
اسلام ٹائمز۔ امریکی سفیر کے متوقع دورہ گلگت بلتستان کیخلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم سید علی رضوی نے اعلان کیا ہے کہ امریکی سفیر نے اپنا ناپاک قدم بلتستان کی سرزمین پر رکھا تو ان کا پیچھا کرینگے اور مار بھگائیں گے۔ سکردو یادگار شہداء پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاکھوں فلسطینیوں کے قتل میں شریک امریکہ کے سفیر کو گلگت بلتستان گھسنے نہیں دینگے۔ امریکہ کو دیوسائی میدان دیا جا چکا ہے۔ امریکہ کی نظر ہماری معدنیات پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سفیر جس ہوٹل میں ٹھہریں گے، اس ہوٹل کو آگ لگا دینگے۔
خبر کا کوڈ: 1143341