1
Monday 3 Jun 2024 02:05

شہید ابراہیم رئیسی و رفقاء کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے گورنر سندھ کا خطاب

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے شہید ایرانی صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی و شہید رفقاء کی یاد میں شہر کراچی کے اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں  گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے والے اسرائیل کے خلاف توانا آواز اٹھانے والے شہید ابراہیم رئیسی عالم اسلام کے ہیرو ہیں، شہید ابراہیم رئیسی و انکے رفقاء کی یاد میں گورنر ہاؤس میں جلد تعزیتی اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا، وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں شہید صدر رئیسی نے جس طرح پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا، عالم اسلام کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کیا، مرد آہن، مرد مومن کی طرح انہوں نے اسلام دشمن طاقتوں کو للکارا، اسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا، کراچی میں شہید صدر رئیسی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینا خود میرے لئے اعزاز کی بات تھی، صدر رئیسی پاکستانی معیشت کی ترقی کیلئے ہرممکن کردار ادا کرنا چاہتے تھے، ہم پاک ایران دوستی و تجارت کو ضرور پروان چڑھائیں گے، ان شاء اللہ عنقریب مشہد جا کر حضرت امام رضاؑ کے روضے پر حاضری اور وہاں شہید ابراہیم رئیسی کی قبر پر فاتحہ کروں گا، ہم اس سانحہ پر ایرانی قوم کو تعزیت پہش کرتے ہیں اور انکے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1139290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش