0
Tuesday 4 Jul 2023 18:10

عیدالاضحی پر جے ڈی سی کے تحت سب سے بڑی قربانی

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

جے ڈی سی کے زیراہتمام سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی سب سے بڑی قربانی برائے مستحقین کا اہتمام کیا گیا اور عید کے تینوں دن ہزاروں جانور اللہ کی راہ میں قربان کرکے لاکھوں افراد میں گوشت تقسیم کیا۔ اس موقع پر چیئرمین جے ڈی سی شیخ محمد حسن اور جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے مہمانان گرامی کا استقبال کیا۔ قربانی برائے مستحقین کے سلسلے میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، مولانا منظرالحق تھانوی، علامہ قاضی احمد نورانی، مولانا آزاد جمیل، مولانا شاہ فیروز الدین رحمانی، مفتی داؤد، مفتی یوسف حفیظ، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی و دیگر نے قربانی کے لئے لائے گئے اونٹ نحر اور دیگر مویشی ذبح کئے۔ اس موقع پر سابق رکن اسمبلی و چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی، خالد نور، نعت خواں حسان خورشید، بن احسان بلڈرز کے احسان نقی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ جو لوگ حیثیت نہ ہونے کی وجہ سے قربانی نہیں کرسکے ان کو ہماری طرف سے گوشت فراہم کیا گیا، جے ڈی سی ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہے جنہوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1067531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش