0
Wednesday 7 Jun 2023 18:26

بغداد میں بلاول بھٹو کے ہاتھوں نئے پاکستانی سفارتخانے کا سنگ بنیاد

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بغداد میں نئے پاکستانی سفارت خانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں عراقی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ فواد حسین بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔ عراق میں پاکستانی سفیر احمد امجد علی اور پاکستان میں عراقی سفیر حامد عباس لفتا بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بغداد میں پاکستان ایمبیسی کمپلیکس کی تعمیر انتہائی خوش آئند ہے، پاکستان ایمبیسی کمپلیکس عراق اور پاکستان کے عوام، تاجر برادری سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے معاون ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1062489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش