متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور شرجیل انعام میمن سمیت دیگر صوبائی وزراء اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نجی دورے پر عراق پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزراء ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن، مکیش کمار چاولا، قاسم نوید قمر اس نجی دورے کے دوران نجف پہنچ گئے۔ پیپلز پارٹی رہنما ندیم افضل چن، فیصل کریم کنڈی بھی اس دورے میں وزراء کے ہمراہ ہیں۔ پیپلز پارٹی رہنما دورے کے دوران حضرت امام علیؑ، حضرت امام حسینؑ کے روضہ مبارک سمیت دیگر مقدس مقامات کی زیارت کریں گے۔