0
Tuesday 23 May 2023 19:25

آڈیو لیکس کمیشن کی سماعت، جسٹس فائز عیسیٰ سے ہوئی بڑی غلطی، معاملہ چیلنج

متعلقہ فائیلیںنقطہ نظر: نادر بلوچ

سینئر صحافی نادر بلوچ  کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ کمیشن کی ہر کارروائی الگ سے ویب سائٹ پر لگائی جائے، پی ڈی ایف کی صورت میں کارروائی اپلوڈ کریں گے، آپ  دیکھ لیں، سنا ہے پی ڈی ایف میں بھی تبدیلی ہوسکتی ہے، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت کا کمیشن کی کارروائی تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ جوڈیشل کمیشن نے کہا کہ اٹارنی جنرل آڈیوز، مصدقہ ٹرانسکرپٹ کی 4 کاپیاں بدھ تک جمع کرائیں، دو افراد کی آڈیو میں گفتگو اگر کسی تیسرے فریق کے بارے میں ہے تو وہ کارروائی میں شریک ہوسکتا ہے، آڈیوز سے متعلقہ تمام افراد کے بیان ریکارڈ کریں گے، اگر کوئی فریق نوٹس موصول نہ کرے تو اس کے گھر کے باہر چسپاں کیا جائے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1059677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش