متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی
بلوچستان میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر مبین خلجی کی پی ٹی آئی سے علیحدگی کے اعلان کے ساتھ ہی بلوچستان میں عمران خان کی پہلی وکٹ گر گئی۔ جسکے بعد سابق گورنر بلوچستان ظہور احمد آغا سے متعلق بھی پارٹی کو خیر باد کہنے کی افواہیں اڑیں، تاہم انہوں نے انکی تردید کردی اور کہا کہ وہ عمران خان کے وژن کے مطابق نظریاتی ممبر ہیں اور رہیں گے۔ انہوں نے اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے پی ٹی آئی چھوڑنے کی تردید کی اور 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔ اس سے قبل بلوچستان کے صوبائی وزیر معدنیات مبین خلجی نے پی ٹی آئی سے راستہ الگ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مبین خلجی نے کہا کہ کسی کے دباؤ میں نہیں، بلکہ ساتھیوں کے مشورے سے پارٹی چھوڑ رہا ہوں۔ اپنی گرفتاری سے متعلق صوبائی وزیر نے کہا کہ 9 مئی کے احتجاج کے دوران میں موجود بھی نہیں تھا، پھر بھی مجھے گرفتار کیا گیا۔ مجھے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت ملی ہے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial