1
0
Wednesday 17 May 2023 22:06

جے ڈی سی کے تحت کراچی میں فری بس ٹرانسپورٹ کا افتتاح

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس ایم عابدی

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے جے ڈی سی فری بس ٹرانسپورٹ کا افتتاح کردیا، اس موقع پر جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے، ان بسوں کے روٹس سرجانی ٹاؤن سے ٹاور، اقبال ٹاؤن اورنگی سے ٹاور اور سہراب گوٹھ سے قائد آباد تک ہوں گے۔ گورنر سندھ نے جے ڈی سی کے زیر انتظام چلنے والے مختلف منصوبوں کی تعریف کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے فری بس ٹرانسپورٹ کے آغاز کو سراہا، انہوں نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی میں موجود بسوں کو بھی جے ڈی سی کے حوالے کیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جے ڈی سی کا کردار قابل تحسین ہے، طاقتور پاکستان پروگرام سے سفید پوش افراد کے گھروں پر راشن کی ترسیل قابل تعریف کاوش ہے۔ جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس نے کہا کہ آج 3 بسوں کا آغاز کیا جارہا ہے مزید 14 بسیں ان روٹس پر جلد چلائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبوں کا مقصد عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانا ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1058407
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
ماشاءاللہ ظفر بھائی
مربوطہ فائل
ہماری پیشکش