Wednesday 15 Feb 2023 23:53
متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی
جموں و کشمیر جمعیت انوار الاسلام کے اہتمام سے سرینگر میں معراج النبی (ص) کے موضوع پر صدر دفتر واقع حول سرینگر میں ایک دینی کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں متعدد دینی و سماجی تنظیموں کے سربراہان مع اراکین اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت معروف عالمِ دین مولانا شوکت حسین کینگ نے کی۔ اپنے مدلل خطاب میں انہوں نے معراج عالم کی مختلف پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ معراج النبی (ص) ایک مکمل دستورِ حیات ہے۔ جموں و کشمیر جمعیت انوار الاسلام کے سربراہ مولانا شیخ غلام محمد نے اپنے خطاب میں رسالت مآب (ص) کے فلسفہ معراج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ ہم نوجوان نسل کو دینی طور پر باشعور بنانے کے لئے متحدہ ہو کر ایک نقش راہ ترتیب دے کر اس کو عملی جامہ پہنائیں۔ مولانا شیخ غلام محمد نے موجودہ دور میں پھیلی بے راہ روی پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ علماء کرام کا اولین فریضہ ہے کہ وہ اس کا تدارک کرنے کے لئے متحد ہو کر میدان عمل میں سرگرم رہیں۔ نظامت کے فرائض جمعیت ہمدانیہ کے چیف آرگنائزر محمد الطاف خان نے انجام دئے۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت مولانا غلام احمد ندوی نے حاصل کی جبکہ نعت پاک رسول مقبول (ص) بزم ادب و ثقافت سرینگر کے سربراہ میر شفاعت احمد شیدا نے پیش کیا۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے روح رواں مفتی مدثر قادری اشرفی نے کہا کہ ہمیں موجودہ دور میں دینی تعلیمات کو نئی نسل تک پہنچانے کے لئے زمینی سطح پر مسلسل کام کرنے کے ضرورت ہے، ان کے ہمراہ ملک محمد اکبر حیدری، ساحل رضا بھی کانفرنس میں موجود تھے۔ مفتی مدثر قادری اشرفی کے سربراہ کاروان ختم نبوت انٹرنیشنل کشمیر نے اپنے خطاب میں معراج النبی (ص) کی مناسبت سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پیغمبر آخر زمان (ص) کے تمام احکامات کو من و عن اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہیئے۔ جمعیت ہمدانیہ کے جنرل سکریٹری پیر محمد اشرف عنایتی نے اپنے خطاب میں حضرت محمد (ص) کی سیرت پاک کے مختلف گوشوں کو نہایت ہی جامع انداز میں پیش کیا۔ کانفرنس جن مقررین اور شرکاء نے معراج النبی (ص) کے موضوع پر مدلل روشنی ڈالی ان میں تسکین نقشبندی صدر بزم نازنین و مرکزی رکن جمعیت انوار الاسلام، فاروق احمد گانی فینانسل سیکرٹری جمعیت ہمدانیہ، محمد امین بابا پیر بابا منزل، محمد یوسف لون، اقبال کینٹ، مولانا سراج الدین ترمبو مرکزی رکن جمعیت انوار الاسلام و جمعیت ہمدانیہ، غلام احمد ندوی رابطہ آئمہ مساجد جموں و کشمیر، مصیب نصیر بٹ، سابقہ انفارمیشن آفیسر و معروف سماجی کارکن میر غلام رسول نادم اور دیگر حضرات شامل تھے۔ تمام مقررین اور شرکاء حضرت نے اپنے اپنے انداز میں حضرت محمد (ص) کے تئیں اپنے خراج عقیدت کا اظہار کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial

خبر کا کوڈ : 1041183
منتخب
18 Jan 2025
18 Jan 2025
18 Jan 2025
18 Jan 2025
17 Jan 2025
17 Jan 2025
17 Jan 2025
16 Jan 2025