0
Tuesday 17 Jan 2023 00:55

ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ کا عام انتخابات سے متعلق خصوصی انٹرویو

متعلقہ فائیلیںارباب لیاقت علی ہزارہ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے موجودہ سیکرٹری جنرل ہیں۔ انہوں نے سال 2013ء میں ایم ڈبلیو ایم میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے قبل وہ مختلف سماجی خدمات سرانجام دینے میں مصروف تھے۔ وہ مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کے بعد فعال رکن رہے، جسکے بعد انہیں سیکرٹری جوانان منتخب کیا گیا اور اسکے بعد انہیں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمت کرنے کا موقع ملا۔ وہ کوئٹہ کے رہائشی ہیں اور ابتدائی تعلیم بھی بلوچستان کے دارالحکومت سے ہی حاصل کی۔ انہوں نے اپنی تعلیم کا سفر جاری رکھتے ہوئے بیوٹمز یونیورسٹی سے مائننگ انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ اسکے بعد انہوں نے برطانیہ کی یونیورسٹی آف کینٹبری سے تعلیم کے شعبہ میں ماسٹرز کی ایک اور ڈگری حاصل کی۔ اس وقت وہ تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے میں مصروف ہیں اور کیمبرج سے تصدیق شدہ ٹیچر ٹرینر اور آیلٹس کی تیاری کرانے والے استاد ہیں۔ انہوں نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے پی بی 27 کے موجودہ صوبائی وزیر عبدالخالق ہزارہ اور مجلس وحدت مسلمین کے سابق وزیر آغا رضا کے ادوار کا تذکرہ کیا۔ انہوں مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین اتحاد اور آئیندہ انتخابات میں ہم آہنگی کی طرف بھی اشارہ کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ایم ڈبلیو ایم الیکشنز میں ایک مضبوط امیدوار بن کر قیادت سنبھالے گی۔ ان سے کی گئی گفتگو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1035883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش