متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامعہ الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنے کے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔ وحدت مسلمین کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اتحاد امت کے داعی ہیں اور تکفیریت کیخلاف ایک توانا آواز ہیں۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام تکریم شہدا کانفرنس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ آج ہم یہاں وطن اور اسلام کا دفاع کرنے والے شہداء کے لئے بیٹھے ہیں، آل اطہار علیہم السلام کے حرم کے دفاع کے لئے، امت کے دفاع کے لئے کھڑے ہونے والے شہداء کو ہم فراموش نہیں کرسکتے، امریکہ احمق نہیں جو کسی جگہ لاکھوں ڈالرز لگائے بلکہ وہ خطے پر غلبہ حاصل کرتا ہے، حاج قاسم سلیمانی آج ہم میں موجود نہیں ہے لیکن ہم انہیں کبھی نہیں بھلا سکتے۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial