متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
پاکستانی معاشی حب کراچی میں قائم خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران میں حاج قاسم سلیمانی شہید، ابو مہدی المہندس شہید و دیگر رفقاء کی شہادت کی تیسری برسی کی مناسبت سے ایرانی قونصل خانے کے زیر اہتمام کانفرنس بعنوان ’’اسلامو فوبیا اور عالمی دہشتگردی" کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مذاہب کے علماء، علمی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد پاکستان اور ایران کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔ کانفرنس کے دوران شہید قاسم سلیمانی سے متعلق خصوصی ڈاکیومنٹریز بھی چلائی گئیں۔ معروف اینکر پرسن اویس ربانی نے کمپیئرنگ کے فرائض انجام دیئے۔ کانفرنس کے آغاز میں کراچی میں خانہ فرہنگ ایران کے سربراہ سعید طالبی نیا نے مہمانوں کی تشریف آوری پر انکا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان، سابق پاکستانی سفیر غلام رسول بلوچ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب حسین عبداللہ ہارون، سابق پاکستانی سفیر پروفیسر حسن حبیب، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر میثمی، کالم نگار مبشر میر، علماء و مشائخ ونگ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما پیر اظہر علی ہمدانی، یونائیٹڈ چرچ آف پاکستان کے نمائندے بشپ نذیر عالم، بحریہ یونیورسٹی کراچی کے شعبہ اسلامیات کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقادر، ڈین کلیہ سوشل سائنسز اقراء یونیورسٹی کراچی ڈاکٹر شمس حمید و دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔ آخر میں پاکستانی طالبہ نے شہید قاسم سلیمانی سے اظہار عقیدت کے طور پر بنائی گئی تصویر پیش کی۔ کانفرنس کے اختتام پر شرکاء کیلئے عشایئے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial