متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری
کوئٹہ کے امام جمعہ و اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہ حسنین وجدانی اور امام زادہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر عزاداری کرنے والے شیعہ و سنی عمائدین پر دہشتگردی کے بے بنیاد و جعلی مقدمات قائم کرنے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران ایم ڈبلیو ایم کراچی کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں اور کارکنان سمیت کثیر تعداد میں نمازی شریک تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے حکومت و ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ امام زادہ عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر عزاداری کرنے والے بے گناہ قید عمائدین اور علامہ حسنین وجدانی کو فوری رہا کریں، من گھڑت جعلی مقدمات ختم کرکے علامہ حسنین وجدانی سمیت عزاداروں کو رہا نہیں کیا گیا، تو ملک گیر احتجاجی دھرنوں کی کال دینگے۔ احتجاجی مظاہرے کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) سے ہوا۔
قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial