0
Thursday 1 Dec 2022 23:14

جامعہ کراچی میں امامیہ گائیڈنس کیمپ

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے جامعہ اوپن میرٹ داخلوں کے حوالے سے گائیڈنس کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں جامعہ میں داخلے کیلئے آنے والے طلبہ و طالبات میں معلومات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے کیمپ کے انعقاد پر آئی ایس او کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ نفسا نفسی کے اس دور میں دوسرے طلباء کو مدد فراہم کرنا ایک عظیم کام ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے جامعہ کراچی میں داخلوں کے موقع پر گائیڈنس کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے، کیمپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد جامعہ کراچی نئے آنے والے طلبہ و طالبات کو پریشانی سے بچانے کیلئے تمام معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ ان کو داخلے میں مدد فراہم ہوسکے۔
خبر کا کوڈ : 1027975
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

مربوطہ فائل
ہماری پیشکش