0
Sunday 13 Nov 2022 13:46

مجلسِ علماء امامیہ کشمیر کا کاروان اخوت (ویڈیو رپورٹ)

متعلقہ فائیلیںرپورٹ: جاوید عباس رضوی

مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر کے کثیرالمقاصد علاقائی دوروں کا چوتھا مرحلہ ضلع بانڈی پورہ کے علاقہ ھرینارہ پہنچا۔ ضلع کی مومن بستیوں کے صاحبان فکر و اندیشہ، دینی اور سماجی طور فعال افراد، تجارت پیشہ طبقہ، پڑھے لکھے لوگوں اور جوانوں کے ساتھ رابطہ بڑھانے اور ان کے سامنے مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر کا پروگرام پیش کرنے کی غرض سے مجلس علماء کی ایگزیکٹیو باڑی، شعبہ تبلیغات کے ارکان، مجلس کے مسؤلین زون اور جنرل کونسل کے ممبران پر مشتمل پندرہ سے زیادہ علماء کا وفد بلگام بارہمولہ پہنچا۔ ️وفد نے سب سے پہلے علاقہ کے سو سے زیادہ معززین کے ساتھ دو گھنٹے سے زیادہ دیر تک تبادلہ خیال کیا۔ مقررین نے تفصیل کے ساتھ علاقہ کے معززین کے سامنے مجلس علماء کی ضرورت و اہمیت، اس کے تشکیل کے مراحل اور اس کے اہداف پیش کئے۔ ️اجلاس میں مؤمنین نے مجلس علماء کو مکمل تعاون دینے کا وعدہ کیا اور بہتر منصوبہ بندی کے لئے اپنی مفید آراء بھی پیش کیں۔ اس دوران علماء کرام نے حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دئے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/islamtimesurofficial
خبر کا کوڈ : 1024321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش