0
Friday 28 Oct 2022 14:22

پشاور میں اتحاد امت اور استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد

متعلقہ فائیلیںویڈیو رپورٹ: ایس این حسینی

ولادت باسعادت خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی (ص) کی مناسبت سے جامعہ الشہید عارف الحسینی پشاور میں اتحاد امت اور استحکام پاکستان کے نام سے ایک پروقار سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ملک بھر خصوصاً پشاور شہر کے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، ائمہ مساجد اور حوزہ ہائے علمیہ کے اساتید اور طلاب نے شرکت کی۔ علمائے کرام نے اتحاد امت اور استحکام پاکستان کے موضوع پر دلچسپ مقالے پیش کئے۔ اس موقع پر بزرگ قاری شاہد اصغری، معروف نعت خواں وصال احمد، خطیب جامع مسجد مہابت خان اور صوبائی چیف خطیب مولانا محمد طیب قریشی، مولانا جمیل منصوری، مولانا سراج الدین سرکانی، علامہ محمد اصغر رجائی، جامعہ حقانیہ کے استاد مولانا سید یوسف شاہ حقانی، مفتی فضل اللہ قادری جنیدی، سید حسین الحسینی (فرزند قائد شہید)، خوش الحان نعت خواں قاری حبیب اللہ، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب علی، مولانا مقصود سلفی، جامعہ دروویش کے مہتمم سلمان فدا صاحب اور پروگرام کے مہمان خصوصی اور جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر ابراہیم کے علاوہ جامعہ شہید کے استاد اور اس پروگرام کے مہتمم علامہ عابد حسین شاکری نے خطاب کیا۔ مقررین نے پروگرام کے تمام منتظمین بالخصوص استاد جامعہ علامہ عابد حسین شاکری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، مقررین نے کہا کہ تمام مسلمانوں کے بنیادی عقائد خصوصاً ایمان مفصل ایک ہی ہے، تمام مسلمان اللہ تعالی کی ذات، انبیاء کرام، ملائکہ اور قیامت پر کامل ایمان رکھتے ہیں اور نبی کریم (ص) کو آخری نبی مانتے ہیں اور 30 پاروں اور 114 سورتوں پر مشتمل قرآن مجید کو بلا تحریف کے کتاب خدا مانتے ہیں، ایک ہی قبلہ یعنی کعبہ کی طرف نماز پڑھتے ہیں، رمضان کے روزے سب رکھتے ہیں، حج و زکواۃ کے سب قائل ہیں، بہت سارے اشتراکی نکات کے مقابلے میں بہت ہی کم نکات میں اختلاف پایا جاتا ہے جبکہ ہم نے مشترکات کو چھوڑ کر مختلف فیہ نکات کو وجہ نزاع بنایا ہوا ہے جو کہ نہایت ہی افسوسناک ہے۔ باقی تفصیلات ویڈیو میں مشاہدہ فرمائیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial
خبر کا کوڈ : 1021419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش