متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ فلسطین میں یہودیوں کی جانب سے قبضے کے تحت بنائی گئی نئی آبادیوں اور مقدس مقامات کی پامالی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیج ’فلسطین آن لائن‘ کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوگئی ہے۔ یہ ویڈیو فلسطین کے شہر ہیبرون کی ہے جہاں نو آبادکار یہودی مسجدِ ابراہیمی میں میوزیکل شو کے ساتھ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ابراہیمی مسجد کے اندر سے ویڈیو کلپس میں اسرائیلی آبادکاروں کے گروہوں کو مسجد کی حرمت کی نئی خلاف ورزی کرتے ہوئے ناچتے اور گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مذہبی جذبات مجروح کر دینے والی یہ ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر خوب وائرل ہوگئی ہے جسے دیکھ کر مسلمان افسوس اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مسجد ابراہیمی میں حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت اسحاق علیہ السلام، حضرت یوسف علیہ السلام اور حضرت یعقوب علیہ السلام کی قبور موجود ہیں۔
اصل لنک:
https://twitter.com/OnlinePalEng/status/1576698300471726080