Tuesday 15 Jun 2021 22:46
اسلام ٹائمز۔ میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے عراقی مزاحمتی تحریک عصائب اہل الحق کے سیکرٹری جنرل شیخ قیس الخزعلی نے تاکید کی ہے کہ عراقی مزاحمتی فورسز اس وقت تک قابض امریکی فوج کے خلاف عسکری کارروائیاں کرتی رہیں گی جب تک کہ وہ ملکی سرزمین چھوڑ نہیں دیتی۔ عرب چینل السومریہ کے مطابق شیخ قیس الخزعلی نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ملک میں قابض امریکی افواج موجود ہیں، عراقی مزاحمتی محاذ ان کے خلاف عسکری کارروائیاں کرتا رہے گا۔ عصائب اہل الحق کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم ممکنہ تمام چیلنجوں کے لئے بالکل تیار ہیں اور کوئی یہ نہ سوچے کہ ہم کسی بھی قسم کی دھمکی سے ڈر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شدید مقابلے کا فیصلہ اٹھایا جا چکا ہے اور امریکی پورا یقین رکھیں کہ انہیں مکمل طور پر دندان شکن جواب دینے کے لئے تمام مزاحمتی فورسز بالکل تیار ہیں۔ شیخ قیس الخزعلی نے اپنی گفتگو لے آخر میں زور دیتے ہوئے کہا کہ حشد الشعنی نے جس معرکے میں بھی قدم رکھا ہے، فتحیابی نے ہمیشہ اس کے قدم چومے ہیں جبکہ یہ حشد الشعبی ہی وہ واحد ملکی مسلح فوج ہے جسے شرعی کے ساتھ ساتھ مکمل طور پر قانونی مقبولیت بھی حاصل ہے۔
خبر کا کوڈ : 938242
منتخب
18 Jan 2025
18 Jan 2025
18 Jan 2025
18 Jan 2025
17 Jan 2025
17 Jan 2025
17 Jan 2025
16 Jan 2025