0
Tuesday 6 Apr 2021 21:03

بھارت میں کورونا وائرس کے 96982 نئے کیسز، ایکٹیو کیسوں کی تعداد 7.88 لاکھ سے متجاوز

بھارت میں کورونا وائرس کے 96982 نئے کیسز، ایکٹیو کیسوں کی تعداد 7.88 لاکھ سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 46393 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 788223 ہوگئی ہے۔ منگل کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 96982 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ 86 ہزار 49 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 50143 مریض صحتیاب ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 11732279 ہوچکی ہے۔ اسی عرصے کے دوران موذی وباء سے 446 اموات سے بڑھ کر مجموعی تعداد 165547 ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا سے شفایابی کی شرح 92.48 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 6.21 فیصد جبکہ ہلاکتوں کی شرح 1.30 فیصد ہے۔

ادھر دہلی میں بڑھتے کورونا وائرس کے کیسز کے پیش نظر منگل کی رات سے کرفیو لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ 30 اپریل تک نافذ نائٹ کرفیو کے تحت رات 10 سے صبح پانچ بجے تک عوام کے گھر سے باہر نکلنے پر پابندی ہوگی۔ دہلی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے آج اس سلسلے میں ایک گائڈ لائن جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر رات کا کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرفیو رات 10 بجے سے صبح پانچ بجے تک نافذ رہے گا۔ عوامی گاڑیوں جیسے بس، آٹو، ٹیکسی کو طے شدہ وقت کے بعد انہی لوگوں کو لانے اور لے جانے کی اجازت ہوگی جنھیں اس دوران رخصت دی گئی ہے۔ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ دہلی میں کورونا کی صورتحال قابو میں ہے اور حکومت کا لاک ڈاون لگانے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 925671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش