Monday 16 Nov 2020 22:28
اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر دفاع اور ان کے ہمراہ عراق کی اعلیٰ دفاعی کمان کے ساتھ ملاقات میں ایرانی ایروسپیس فورس کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ پر امریکہ سے انتقام کا لیا جانا "حتمی" ہے۔ تفصیلات کے مطابق عراقی ایئرفورس کمانڈر میجر جنرل شہاب جاہد علی زنگنہ، عراقی ایئرڈیفنس کمانڈر میجر جنرل معن زید ابراہیم السعدی اور عراقی آرمی ایئرفورس کمانڈر سمیر زکی حسین کے ہمراہ ایران کے دورے پر موجود عراق کے وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون نے تہران میں ایرانی ایروسپیس فورس کے کمانڈر جنرل امیر علی حاجی زادہ کے ساتھ ملاقات اور ایرانی ایروسپیس فورس کے تیار کردہ دفاعی ساز و سامان اور تزویراتی صلاحیتوں کی مستقل نمائشگاہ "ایروسپیس نیشنل پارک" کا دورہ کیا ہے۔
ایرانی ایروسپیس فورس کے کمانڈر نے عراق کی اعلیٰ دفاعی کمان کے ساتھ ملاقات میں ان کے دورۂ ایران پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈرون، میزائل، ایئر ڈیفنس، پرواز، ریڈار اور خلائی ٹیکنالوجی کے میدانوں میں حاصل ہونے والی یہ کامیابیاں ملک کے جوانوں اور ممتاز دانشمندوں کی انتھک کاوشوں کا نتیجہ ہیں جبکہ تیار کیا جانے والا دفاعی ساز و سامان مکمل طور پر ایرانی ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و تعلیمی تعاون میں توسیع، تجربات کے تبادلے اور عراق سمیت پورے خطے کے لئے دشمن خصوصاً دہشتگرد رژیم امریکہ کی حکمت عملی و پلید سازشوں پر توجہ مرکوز رکھنے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ امریکہ ہمیشہ سے تیل کے کنووں پر قبضے، عراق کو تقسیم در تقسیم کرنے اور اس کی عوام و حکمرانوں کے درمیان اختلافات ڈالنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔
جنرل حاجی زادہ نے عراق میں داعش و تکفیری دہشتگردی کے ساتھ مقابلے کے دوران عراقی فوج کے ساتھ سپاہ پاسداران کے وسیع آپریشنل و مشاورتی تعاون کو فیصلہ کن اور تقدیر بدل دینے والا قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف مشکل وقتوں میں عراقی قوم کا حقیقی دوست ہے بلکہ ایران نے ہمیشہ عراق کی سالمیت اور اس کی طاقت میں اضافے کے بارے سوچا ہے۔ ایرانی ایروسپیس فورس کے کمانڈر نے عراقی سرزمین پر امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر اور عراقی حشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر کی رفقاء سمیت شہادت اور ایران کی جانب سے سخت انتقام لئے جانے کے وعدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ ایرانی و عراقی قوم کبھی نہیں بھولے گی کہ دہشتگرد امریکہ نے آپ کے مہمان جنرل قاسم سلیمانی کو آپ کے گھر کے اندر شہید کیا ہے اور ہمیں یہ بھی نہیں بھولنا چاہیئے کہ امریکہ نے ان کے ہمراہ عراقی قوم کے ہیرو "ابو مہدی المہندس" کو بھی خون میں نہلایا ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء کی ٹارگٹ کلنگ پر امریکہ سے انتقام کا لیا جانا حتمی اور اٹل ہے۔ دوسری طرف عراقی وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون نے بھی اس ملاقات میں داعشی دہشتگردی کے ساتھ مقابلے میں ایران کی ہمہ جانبہ مدد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراق داعش کے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی برادرانہ مدد کو کبھی نہیں بھولے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون اور گہرے تعلقات کے فروغ سے ملکی خود مختاری، سکیورٹی اور امن و امان کے دشمنوں کے ساتھ مقابلے میں عراقی مسلح افواج کی صلاحیتیں کئی گنا بڑھ جائیں گی۔

خبر کا کوڈ : 898232
منتخب
18 Jan 2025
18 Jan 2025
18 Jan 2025
18 Jan 2025
17 Jan 2025
17 Jan 2025
17 Jan 2025
16 Jan 2025