0
Tuesday 24 Sep 2013 19:46

آئی ایس او کے سالانہ کنونشن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں

آئی ایس او کے سالانہ کنونشن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی نائب صدر و چیئرمین کنونشن ابوذر مہدی نے کہا ہے کہ آئی ایس او کے 42ویں سالانہ مرکزی ’’اُمیدمستضعفین جہاں کنونشن‘‘ کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں، امامیہ طلباء کل سے اپنے اپنے علاقوں سے روانہ ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں انتظامی اُمور کے سربراہان کے اجلاس کے بعد میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔ اجلاس میں انتظامی اُمور کے سربراہان نے اپنے اپنے شعبے کی رپورٹ پیش کی۔

انتظامی اُمور کے سربراہان نے چیئرمین کنونشن کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 27 ستمبر سے شروع ہونیوالے کنونشن کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پورے پاکستان بشمول آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات سے ہزاروں سٹوڈنٹس کنونشن میں شرکت کریں گے۔ علاوہ ازیں مرکزی کنونشن کی تشہیری مہم لاہورمیں عروج پر ہے، اس حوالے سے لاہور شہر کے مختلف علاقوں وال چاکنگ اور کنونشن کی آگاہی کے لیے کیمپ لگادیئے گئے ہیں۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی رہنما سید تجمل حسین نقوی نے وحدت روڈ پر لگائے گئے آگاہی کیمپ کا دورہ کیا اور کیمپ میں موجود نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر تجمل نقوی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان کے کارکنان دوران تعلیم تعلیمی اداروں میں اسلامی اقدار کے پاسبان جبکہ معاشرے میں فعال کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے خلاف استعماری قوتیں سازشوں میں مصروف ہیں اورانہیں بے راہ روی کا شکار کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں لیکن آئی ایس او جیسی الٰہی تنظیمیں استعمار کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں جو ان کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
خبر کا کوڈ : 305049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش