0
Thursday 9 Jan 2025 15:03

ن لیگ کی حمایت کرنے پر پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا، سید حسن مرتضی

ن لیگ کی حمایت کرنے پر پیپلز پارٹی کو نقصان ہوا، سید حسن مرتضی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حمایت کرنے پر پیپلز پارٹی کی سیاسی ساکھ کو نقصان ہوا ہے، پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے حمایتی نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کی اتحادی ہے حمایتی نہیں، ن لیگ کا ساتھ دینے کا فیصلہ سیاست نہیں ریاست بچانے کے لئے کیا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے، مذاکرات صرف ایک شخص کو بچانے کے لئے ہیں، پنجاب میں پیپلز پارٹی ابھر کر سامنے آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 1183291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش