0
Tuesday 26 Nov 2024 14:53

شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں، عطا تارڑ

شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں، عطا تارڑ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے الزام لگایا ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کا منصوبہ لیکر آئیں ہیں، خون خرابے کے بغیر ان کا گزارا نہیں ہے۔ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ک ہانھوں نے دوسروں کے بچوں کو سامنے رکھا ہوا ہے، ریاست تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خون خرابے کے بغیر ان کا گزارہ نہیں ہے، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کا منصوبہ لیکر اسلام آباد آئی ہیں۔ عطا تارڑ نے کہا کہ یہ کرائے کےلائے ہوئےلوگوں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، بیلاروس کے صدر نے پاکستان کے حق میں تقریر کی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم تو پاکستان پر جان تک قربان کرنے کو تیار ہیں، بہت آسان ہے کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیں، ملک دشمن ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے عمل کا ردعمل آئے گا، یہ غریبوں کے بچوں کو ایندھن بنا رہے ہیں، آپ کا ملک دشمن نظریہ ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کے بعد پاک فوج کو طلب کرلیا گیا ہے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو آرٹیکل 245 کے تحت طلب کیا گیا ہے اور انہیں شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کو انتشاریوں اور شرپسندوں کو موقع پر گولی مارنے کے واضح احکامات دے دیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ انتشار پسند اور دہشت گرد عناصر کی جانب سے کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کارروائی سے نمٹنے کے لیے تمام اقدامات بروئے کار لائے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1174943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش