0
Thursday 3 Oct 2024 22:04

ایران آئندہ 6 ماہ میں 10 ایٹمی وار ہیڈز تک رسائی حاصل کر لے گا، اولی ہینونن کا دعویٰ

ایران آئندہ 6 ماہ میں 10 ایٹمی وار ہیڈز تک رسائی حاصل کر لے گا، اولی ہینونن کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ سابق ڈپٹی ڈائریکٹر عالمی جوہری توانائی ایجنسی اولی ہینونن نے ایران سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ ایران آئندہ 6 ماہ میں 10 ایٹمی وار ہیڈز تک رسائی حاصل کر لے گا۔ برطانوی اخبار ٹائمز کے مطابق اولی ہینونن نے کہا کہ ایران میزائلوں کو جوہری ہتھیار لے جانے کے قابل بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تہران نے پروگرام میں تیزی لائی تو آئندہ سال اپریل تک وار ہیڈز حاصل کرسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کسی ملک کو صفحہ ہستی سے مٹا تو نہیں سکے گا، تاہم اپنی شرائط منوا سکے گا۔ اولی ہینونن نے کہا کہ ایٹمی پروگرام سے وابستہ ایرانی عہدیدار اپنی پرانی سوچ میں تبدیلی لاچکے ہیں، اب ایران اپنے مطالبات منوانے کے لیے جوہری ہتھیاروں کا سہارا لے سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1164204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش