0
Thursday 3 Oct 2024 22:46

مصطفیٰ کمال کا ناردرن بائی پاس کو ڈبل ٹریک کرنے اور مکمل کارآمد بنانے کا مطالبہ

مصطفیٰ کمال کا ناردرن بائی پاس کو ڈبل ٹریک کرنے اور مکمل کارآمد بنانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی سید مصطفیٰ کمال نے ناردرن بائی پاس کو ڈبل ٹریک کرنے اور مکمل کارآمد بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کراچی پورٹ پاکستان کی معیشت میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، برآمدات اور درآمدات سے پورے ملک کو جوڑنے کیلئے مناسب سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہونا چاہیئے۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ رات میں مال بردار گاڑیوں کی کثیر تعداد جنہیں شہر کے باہر سے گزرنا چاہیئے وہ شہر کے اندر داخل ہوجاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھاری گاڑیوں کا اندرون شہر کی سڑکوں سے گزرنا شہریوں کیلئے ذہنی اذیت کا باعث بن چکا ہے، ہیوی ٹریفک کے شہر کے اندر داخلے سے سڑکیں اور انفراسٹرکچر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، شہریوں کا رات میں چھوٹی کاروں اور موٹر سائیکل پر سفر کرنا ناممکن ہوتا جارہا ہے۔ سید مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ سکھر تا حیدرآباد موٹر وے کے ساتھ حیدرآباد سے کراچی ایکسپریس وے کو بھی موٹر وے طرز کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
خبر کا کوڈ : 1164194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش