0
Monday 23 Sep 2024 21:04

جب چین سے بات چیت کی جاسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں، فاروق عبداللہ

جب چین سے بات چیت کی جاسکتی ہے تو پاکستان سے کیوں نہیں، فاروق عبداللہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جب بھارت کی حکومت چین کے ساتھ بات چیت کر سکتی ہے تو وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاکستان سے بات کیوں نہیں کرتی۔ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے انتخابی مہم کے دوران سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت چین کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں جس نے ہماری زمین کے 2000 کلو میٹر رقبہ پر قبضہ کر رکھا ہے اور اپنے قبضے کو بڑھا رہا ہے تو پھر پاکستان کے ساتھ بات چیت کیوں نہیں کی جاتی، اس کی کیا وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسئلہ کو حل کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے، کب تک ہم دہشت گردی میں زندہ رہیں گے اور ہمارے لوگ کب تک مارے جائیں گے۔

فاروق عبداللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا دفعہ 370 کو بحال کرے گا اور وہ اس کی بحالی کے لئے دوبارہ سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ فاروق عبداللہ نے امت شاہ کے اس بیان پر جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دفعہ 370 کبھی بحال نہیں ہوگا، ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ کو معلوم ہونا چاہیئے کہ سپریم کورٹ نے ماضی میں دفعہ 370 کے حق میں تین فیصلے دیئے تھے، ہم اس کی بحالی کے لئے دوبارہ سپریم کورٹ جائیں گے۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد کی جانب سے 83 حلقوں پر امیدوار اتارے گئے جبکہ 5 سیٹوں پر دوستانہ مقابلہ کا اعلان کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1161888
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش