0
Sunday 22 Sep 2024 16:13

مغربی کنارہ، رام اللہ میں واقع الجزیرہ کے دفتر پر اسرائیلی فوج کا دھاوا

مغربی کنارہ، رام اللہ میں واقع الجزیرہ کے دفتر پر اسرائیلی فوج کا دھاوا
اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مرکز رام اللہ میں واقع عرب چینل الجزیرہ نیٹورک کی عمارت پر دھاوا بولتے ہوئے اسے سیل کر دیا ہے۔

اس موقع پر الجزیرہ کے اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ اُنہیں 45 دن تک کام کرنے کا حق نہیں۔ الجزیرہ کے مطابق قابض اسرائیلی فوجی دفتر کے داخلی دروازے کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑا کر عمارت میں داخل ہوئے اور تمام آلات اور ساز و سامان کو فوجی ٹرکوں پر لاد کر اپنے ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ 4 ماہ قبل بھی غاصب اسرائیلی رژیم نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع الجزیرہ کے دفتر کو سیل کر دیا تھا۔
 

-

-
خبر کا کوڈ : 1161645
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش