0
Sunday 22 Sep 2024 17:04

الہدہد انٹیلیجنس آپریشن کی بنیاد پر حزب اللہ لبنان کیجانب سے اہم اسرائیلی ایئر بیس پر کامیاب حملہ

الہدہد انٹیلیجنس آپریشن کی بنیاد پر حزب اللہ لبنان کیجانب سے اہم اسرائیلی ایئر بیس پر کامیاب حملہ
اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے تقریبا 2 ماہ قبل انجام پانے والے اپنے "ہدہد انٹیلیجنس آپریشن" کے دوران الہدہد نامی ڈرون طیارے سے لی گئی تصاویر و فوٹیج کی مدد سے اہم اسرائیلی ایئربیس رامات ڈیوڈ کو گذشتہ شب درجنوں تباہ کن میزائلوں کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ غیرقانونی و سفاک صیہونی رژیم کا یہ ہوائی اڈہ اہم فضائی اڈوں میں سے ایک شمار ہوتا ہے جہاں غاصب صیہونی رژیم کی F-16C لڑاکا طیاروں سے لیس 101ویں فضائی بٹالین، F-16D لڑاکا طیاروں سے لیس 105ویں فضائی بٹالین، 109ویں فضائی بٹالین، 2 ڈرون بٹالینز اور 1 ہیلی کاپٹر بٹالین تعینات ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق رامات ڈیوڈ نامی اسرائیلی ایئر بیس پر پر میزائلوں کی مذکورہ بارش، قابض صیہونی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ کی جانب سے اس اہم ایئربیس کے دورے کے ایک ہفتے کے بعد انجام پائی ہے۔ اس حوالے سے اسرائیل آرمی ریڈیو کے رپورٹر نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ یوایو گیلنٹ (صیہونی وزیر جنگ) نے گزشتہ بدھ کے روز ہی رامات ڈیوڈ ایئربیس کا دورہ کیا اور وہاں ایک تصویر بنوائی تھی جس کا عنوان یہ رکھا گیا تھا: "جنگ میں ایک نئے مرحلے کا آغاز"! تاہم ایسا لگتا ہے کہ حزب اللہ لبنان بھی اپنے اس تازہ میزائل آپریشن سے کوئی خاص پیغام دے رہی ہے!


 
یاد رہے کہ حزب اللہ لبنان کے اس میزائل حملے کے نتائج کے بارے کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک ایسے وقت میں انجام پایا ہے کہ جب قابض صیہونی رژیم کے سینسر شپ ڈیپارٹمنٹ نے تمام میڈیا کو حکم دے رکھا ہے کہ وہ خاص طور پر "رامات ڈیوڈ ایئربیس" سے متعلق کوئی تصویر یا رپورٹ شائع نہ کریں تاہم کچھ اسرائیلی صارفین نے اس اہم صیہونی ایئربیس کے اندر لگنے والی وسیع آگ کی ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

-
 
ادھر اسرائیلی چینل 12 نے بھی اطلاع دی ہے کہ موصولہ معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ حیفا کے مشرق میں (جہاں رامات ڈیوڈ بیس واقع ہے) حزب اللہ کے میزائل آ گرنے کے بعد متعدد افراد "زخمی" ہوئے ہیں۔

-
خبر کا کوڈ : 1161652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش