0
Sunday 22 Sep 2024 16:38

عمران خان اسرائیل سے معمول کے تعلقات چاہتے تھے، مریم اورنگزیب

عمران خان اسرائیل سے معمول کے تعلقات چاہتے تھے، مریم اورنگزیب
اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیرِ پنجاب مریم اورنگزیب نے اسرائیلی اخبار کے آرٹیکل پر ردعمل دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یروشلم پوسٹ نے عمران خان کو ہم خیال شخص قرار دیا، وہ اسرائیل سے معمول کے تعلقات چاہتے تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ یروشلم پوسٹ کی بات آنکھیں کھول دینے والی ہے، یروشلم پوسٹ نے بانی پی ٹی آئی کا دوغلا پن اور تضادات کا پہلو بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دیکھیں یہ کیا بیانیہ گھڑتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی کو اسرائیل کا حمایتی قرار دے دیا گیا ہے۔ یروشلم پوسٹ نے اسرائیل کے اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے دعوؤں کی تصدیق کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1161647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش