0
Sunday 22 Sep 2024 17:09

عمران خان کو دوبارہ مسلط کرنے کے لیے مہم چلائی جارہی ہے، احسن اقبال

عمران خان کو دوبارہ مسلط کرنے کے لیے مہم چلائی جارہی ہے، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے سابق وزیراعظم عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ملک پر دوبارہ مسلط کرنے کے لیے مہم چلائی جارہی ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حال ہی میں یروشلم پوسٹ میں ایک مضمون شائع ہوا، اسرائیلی اخبار کے مطابق بانی پی ٹی آئی پاکستان میں واحد قابل قبول شخص ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو دوبارہ مسلط کرنےکے لیے مہم چلائی جارہی ہے، ایٹمی قوت بننے کے بعد پاکستان صیہونی لابی کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے، پاکستان کو معاشی، سیاسی اور سماجی طور پر کھوکھلا کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے 2013 سے نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رکھی ہے، نفرت کی سیاست نے پاکستان میں بدترین تقسیم پیدا کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے میئر لندن کے الیکشن میں پاکستانی نژاد کی کھلم کھلا مخالفت کی، لوگ اب سمجھ گئے ہیں پروجیکٹ بانی پی ٹی کے پیچھے کون ہے، صیہونی لابی ہمیشہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کو نشانہ بناتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1161653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش