0
Sunday 22 Sep 2024 14:32

خاران، دستی بم دھماکے کے نتیجے میں سات افراد زخمی، بچے بھی شامل

خاران، دستی بم دھماکے کے نتیجے میں سات افراد زخمی، بچے بھی شامل
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خاران میں دستی بم دھماکے کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکہ خاران کے علاقے چیف چوک کے قریب ہوا ہے۔ ایس پی خاران ہاشم بلوچ کے مطابق واقعہ میں سات افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیر کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1161630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش