0
Sunday 22 Sep 2024 15:14

علی امین نے لاہور سمیت پورے پنجاب میں گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا، مشیر کے پی

علی امین نے لاہور سمیت پورے پنجاب میں گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا، مشیر کے پی
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے تمام رکاوٹیں عبور کرکے پورا پنجاب اور لاہور گھوم کر اپنا چیلنج پورا کیا۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بیان میں کہا کہ اٹک پار کرنے کی دھمکی دینے والے جعلی وزراء نے اب بھیگی بلیوں کی طرح چپ سادھ لی، خواجہ آصف اور عطا تارڑ اٹک پار کرنے کی دھمکیاں دیتے تھے، وزیراعلیٰ اٹک پار بھی گئے اور پورے لاہور اور پنجاب بھی گھومے۔ حواس باختہ مینڈیٹ چوروں نے گنڈاپور کے پہنچنے سے قبل ہی جلسہ ختم کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی وزراء نے پہلے گنڈاپور کو اٹک کراس کرنے کا چیلنج دیا، جب گنڈاپور نے چیلنج پورا کیا تو نااہلوں نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے راستہ روکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باجود گنڈاپور جلسہ گاہ پہنچے، کل پورا پاکستان عمران خان کے لئے نکلا تھا، عمران خان کی رہائی اب کوئی بھی نہیں روک سکتا۔
خبر کا کوڈ : 1161634
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش