0
Sunday 22 Sep 2024 17:35

حیفا میں واقع غیرقانونی یہودی بستیوں پر حزب اللہ لبنان کی وسیع راکٹباری

حیفا میں واقع غیرقانونی یہودی بستیوں پر حزب اللہ لبنان کی وسیع راکٹباری
اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے گذشتہ شب سے مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں واقع غیرقانونی یہودی بستیوں اور صیہونی فوجی اڈوں کو شدید حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع غیرقانونی یہودی بستیوں اور صیہونی فوجی اڈوں کے خلاف اپنے حملوں کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطینی شہر حیفا میں کئی ایک صیہونی مقامات کو وسیع راکٹباری کا نشانہ بنایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس راکٹ و میزائل آپریشن میں کریات بیالیک سمیت حیفا اور الجلیل سفلی میں واقع کئی ایک صیہونی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس بارے اسرائیلی چینل 13 کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں نے سکیورٹی و اقتصادی پوزیشنوں و تنصیبات پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے اور ایسے مقامات کو، خاص طور پر حیفا اور الکریوت میں، سال 2006ء کے بعد پہلی بار نقصان پہنچا ہے۔

ادھر حزب اللہ لبنان نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس نے حیفا کے شمال میں واقع صیہونی کمپنی رافائل کے فوجی صنعتی کمپلیکس کو درجنوں "فادی 1"، "فادی 2" اور کاتیوشا میزائلوں کے ساتھ کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

صہیونی ٹیلیویژن چینل کان نے بھی اعلان کیا ہے کہ لبنانی مزاحمت نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے اہم ٹھکانوں کے خلاف تقریباً 120 میزائل و راکٹ داغے ہیں۔ دوسرے اسرائیلی میڈیا نے بھی بیک وقت خبر دی ہے کہ اس دوران عراق و یمن سے بھی مقبوضہ فلسطین میں واقع اہم صیہونی ٹھکانوں کے خلاف ایک ایک بیلسٹک میزائل داغا گیا ہے۔

اس حوالے سے غاصب صیہونی رژیم کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم اعداد و شمار کے اعلان پر سنسرشپ عائد ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے مزید بتایا کہ حزب اللہ لبنان کی تازہ کارروائی کے بعد ہزاروں صیہونی، پناہ گاہوں میں جا گھسے ہیں۔

-

-

-

-

-

-

-

-

-
 
خبر کا کوڈ : 1161655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش