QR CodeQR Code

مغربی کنارہ، رام اللہ میں واقع الجزیرہ کے دفتر پر اسرائیلی فوج کا دھاوا

22 Sep 2024 16:13

غاصب اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے وسط میں واقع الجزیرہ نیٹورک کے دفتر پر حملہ کرتے ہوئے اسے سیل کر دیا اور تمام سامان ضبط کر لیا ہے


اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے مرکز رام اللہ میں واقع عرب چینل الجزیرہ نیٹورک کی عمارت پر دھاوا بولتے ہوئے اسے سیل کر دیا ہے۔

اس موقع پر الجزیرہ کے اہلکاروں سے کہا گیا ہے کہ اُنہیں 45 دن تک کام کرنے کا حق نہیں۔ الجزیرہ کے مطابق قابض اسرائیلی فوجی دفتر کے داخلی دروازے کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے اڑا کر عمارت میں داخل ہوئے اور تمام آلات اور ساز و سامان کو فوجی ٹرکوں پر لاد کر اپنے ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ 4 ماہ قبل بھی غاصب اسرائیلی رژیم نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع الجزیرہ کے دفتر کو سیل کر دیا تھا۔
 


-

-


خبر کا کوڈ: 1161645

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1161645/مغربی-کنارہ-رام-اللہ-میں-واقع-الجزیرہ-کے-دفتر-پر-اسرائیلی-فوج-کا-دھاوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com