0
Sunday 22 Sep 2024 15:24

اے این پی کا دہشتگردی کے مسئلہ پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ

اے این پی کا دہشتگردی کے مسئلہ پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آدھا پختونخوا دہشت گردوں کے کنٹرول میں ہے، ڈی آئی خان سمیت جنوبی اضلاع رات کو نوگو ایریا بن جاتے ہیں، حکومت و سکیورٹی ادارے صورتحال پر قابو پانے میں ناکام نظر آتے ہیں، اس بدامنی پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلا کر سیکیورٹی اداروں سے جواب طلبی کی جائے۔ باچا خان مرکز سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حالات سے نمٹنے کیلئے پختونخوا پولیس کا حوصلہ بڑھانے کی بجائے حوصلہ شکنی ہورہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی وجوہات قوم کو بتائی جائیں، جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، مگر مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی ترجیحات عوام کی زندگیاں غیر محفوظ بنا رہی ہیں۔ صوبائی حکومت قیدی چھڑانے، وفاقی حکومت قیدی اندر رکھنے کی کوشش میں ہے، اس رسہ کشی کی قیمت پختون اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1161636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش