0
Monday 16 Sep 2024 11:38

مقبوضہ علاقے میں لوگ پریشان ہیں، محبوبہ مفتی

مقبوضہ علاقے میں لوگ پریشان ہیں، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں لوگ پریشان ہیں اور ان کا دم گھٹ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی گزشتہ دس برسوں میں کشمیر میں انتخابات نہیں کرا سکی جو اس کے لیے شرم کی بات ہے جو کہہ رہی ہے کہ جموں و کشمیر کے حالات میں بہتری آئی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی بی جے پی کو مسئلہ کشمیر اور دفعہ 370 کو دفن کرنے سے روکنے کیلئے الیکشن لڑ رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1160305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش