0
Saturday 21 Sep 2024 13:44

سیاسی جلسے میں وقت کی اونچ نیچ ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی وزیر

سیاسی جلسے میں وقت کی اونچ نیچ ہوسکتی ہے، پی ٹی آئی وزیر
اسلام ٹائمز۔ وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ 3 سے 6 بجے تک جلسے کا وقت دینا مذاق ہے، یہ سیاسی جلسہ ہے اور وقت کی اونچ نیچ ہوسکتی ہے۔ ظاہر شاہ  نے کہا کہ پنجاب کی جعلی حکومت ایک بار پھر انتشار پھیلانے کی کوشش میں ہے اور ہمارے پرامن جلسے کو  خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر کسی صورت  شیلنگ یا لاٹھی چارج برداشت نہیں کیا جائے گا، ہم بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارا جلسہ پر امن ہوگا اور وزیراعلٰی کے پی ہزاروں کارکنوں پر مشتمل قافلے کی قیادت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1161422
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش