QR CodeQR Code

مقبوضہ علاقے میں لوگ پریشان ہیں، محبوبہ مفتی

16 Sep 2024 11:38

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ڈی پی کی رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی بی جے پی کو مسئلہ کشمیر اور دفعہ 370 کو دفن کرنے سے روکنے کیلئے الیکشن لڑ رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں لوگ پریشان ہیں اور ان کا دم گھٹ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی گزشتہ دس برسوں میں کشمیر میں انتخابات نہیں کرا سکی جو اس کے لیے شرم کی بات ہے جو کہہ رہی ہے کہ جموں و کشمیر کے حالات میں بہتری آئی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی پارٹی بی جے پی کو مسئلہ کشمیر اور دفعہ 370 کو دفن کرنے سے روکنے کیلئے الیکشن لڑ رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔


خبر کا کوڈ: 1160305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1160305/مقبوضہ-علاقے-میں-لوگ-پریشان-ہیں-محبوبہ-مفتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com