0
Monday 16 Sep 2024 07:41

بیرسٹر سلطان سے چوہدری انوارالحق کی ملاقات

بیرسٹر سلطان سے چوہدری انوارالحق کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور وہاں کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے اس پر نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا اور اس امر کا اعادہ کیا کہ حکومت آزاد کشمیر تحریک آزادی کشمیرکو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز اُٹھانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی اور اس سلسلے میں ہر فورم پر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی، عوامی مسائل حل کرنے پر بھی زور دیا جبکہ آزادکشمیر میں گڈگورننس کے قیام پر بھی مفصل بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر ملاقات میں صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1160258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش