0
Wednesday 21 Aug 2024 19:39

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے انتخابی منشور میں مکمل ریاستی درجے کی بحالی کا اعلان

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے انتخابی منشور میں مکمل ریاستی درجے کی بحالی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے جنوبی کشمیر کے کئی انتخابی حلقوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کو پارٹی نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے ناموں کی فہرست جاری کی اور کہا کہ مینڈیٹ کی سفارش پارلیمانی امور کے چیئرمین محمد دلاور میر نے کی تھی اور اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے اس کو منظوری دی ہے۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے رفیع احمد میر کو پہلگام، ہلال احمد شاہ کو اننت ناگ اور طارق ویری کو بجبہاڑہ سے مینڈیٹ دیا ہے جبکہ عبد المجید پڈر کو ڈی ایچ پورہ، ریاض احمد بٹ کو دیوسر، گوہر حسین کو زینہ پورہ، میر الطاف کو پانپور اور ایڈوکیٹ اویس خان کو شوپیاں اسمبلی حلقوں کے لئے اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ اس سے قبل اپنی پارٹی نے انتخابی منشور کا اعلان کیا جس میں مکمل ریاستی درجے کی بحالی سمیت کشمیری نوجوانوں کے خلاف بغیر کسی گھناؤنے جرائم کے ان پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ کو منسوخ کرنے کی یقین دہانی کی گئی ہے وہیں 500 یونٹ مفت بجلی کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا بگل بجتے ہی سیاسی سرگرمیاں تیز ہونے کے ساتھ ساتھ سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نہ صرف انتخابی منشور جاری کیا جا رہا ہے بلکہ اسمبلی حلقوں کے لئے امیدواروں کا اعلان بھی کیا جا رہا ہے۔ ادھر سیاسی لیڈران کا ایک پارٹی سے مستعفی ہوکر دوسری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔ یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں ستمبر اور اکتوبر ماہ میں انتخابات منعقد کئے جا رہے۔ پہلے مرحلے کے انتخابات 18 ستمبر کو دوسرے مرحلے کے تحت 25 ستمبر کو جبکہ تیسرے اور آخری مرحلے کے تحت انتخابات یکم اکتوبر کو ہونے جا رہے ہیں، انتخابی نتائج کا اعلان چار اکتوبر کو کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 1155349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش