اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی نے کراچی سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد زائرین کے ریمدان بارڈر کے مقام پر پھنسے ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں ایم کیو ایم اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ خواجہ اظہار الحسن کی زائرین، سی ایم اسٹاف اور علاقائی ڈی سی سے زائرین کی واپسی اور وہاں کی صورتحال کے حوالے سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے، زائرین میں معمر افراد، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔ اراکین قومی اسمبلی نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق زائرین کے پاس کھانا پانی و دیگر اشیاء ضروریہ ختم ہو چکی ہیں، حکومت و انتظامیہ فوری طور پر ایران سے واپس آنے والے زائرین کی بحفاظت کراچی واپسی کے لئے اقدامات کریں۔