0
Wednesday 15 Nov 2023 21:38

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح پر معاہدہ طے پا گیا

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح پر معاہدہ طے پا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف کی سطح پر معاہدہ طے پا گیا، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے تمام معاشی اہداف حاصل کر لیے، آئندہ چند ماہ میں مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مارکیٹ بنیاد پر ایکسچینج ریٹ پر عمل جاری رکھنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے اصلاحات کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق 70 کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معاشی بحالی جاری ہے، دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان میں معاشی استحکام آرہا ہے۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ وفاقی بجٹ پر عملدرآمد سے پالیسیوں میں تسلسل آیا ہے۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کی گئی، پاکستان مارکیٹ کی بنیاد پر ایکسچینج ریٹ جاری رکھے گا، ایکسچینج مارکیٹ پر دباؤ کم ہو رہا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1095921
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش