0
Thursday 8 Jun 2023 16:20

وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزراء کو افتتاحی تقریبات کے انعقاد سے منع کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزراء کو افتتاحی تقریبات کے انعقاد سے منع کر دیا
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے وزراء کو منصوبوں کی افتتاحی تقریبات سے منع کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نوعیت کے منصوبوں کا افتتاح وسائل اور سرکاری مشنری کا اصراف ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے ہدایت کی کہ صوبائی وزراء، ارکین اسمبلی اور سرکاری حکام سرکاری منصوبوں کا سنگ بنیاد یا افتتاحی تقریب کے انعقاد سے گریز کریں۔ عوام کے وسائل سے عوامی منصوبے بنائے جاتے ہیں ان منصوبوں کا کریڈٹ کسی اور کا نہیں، صرف عوام کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نوعیت کے منصوبوں کا افتتاح وسائل اور سرکاری مشنری کا اصراف ہے۔ منصوبوں کے افتتاح کی پبلسٹی یا تصاویر سے اچھا تاثر پیدا نہیں ہوتا۔ ظاہری نمود و نمائش کی بجائے بنیادی مسائل کا حل اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی عمل کے ثمرات عوام تک پہنچانا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ترقیاتی منصوبے عوام کا حق ہیں۔ ہم ان پر کوئی احسان نہیں کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہیلتھ کارڈ پروگرام کے فوری آغاز کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کارڈ پروگرام کے آغاز کی افتتاحی تقریب کا بھی انعقاد نہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 1062660
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش