0
Saturday 2 Apr 2022 00:18

متنازعہ نصاب تعلیم اور امریکا کیخلاف ایم ڈبلیو ایم سندھ کا احتجاج

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر جمعہ کے روز متنازعہ یکساں نصاب تعلیم اور امریکا کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے، جس میں شرکاء نے امریکا کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور امریکی پرچم نذرِ آتش کئے، مقررین نے اپنے خطابات میں عالم اسلام کے خلاف امریکی ہتھکنڈوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ احتجاجی مظاہروں سے خطاب میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری ہمیں اپنی جان سے بڑھ کر عزیز ہے، جن حکمرانوں نے اپنے اقتدار کی بقاء کیلئے ملکی سلامتی کو داؤ پر لگایا، وہ پوری قوم کے مجرم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 986852
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش