0
Friday 20 Sep 2024 22:33

علی امین گنڈاپور کسی سے معافی نہیں مانگیں گے، شعیب شاہین

علی امین گنڈاپور کسی سے معافی نہیں مانگیں گے، شعیب شاہین
اسلام ٹائمز۔ مرکزی راہنما تحریک انصاف شعیب شاہین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کسی سے معافی نہیں مانگیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ پہلے یہ کہتے تھے چیف جسٹس کو مرضی کا بینچ نہیں بنانا چاہیے، اتحادی حکومت کے اراکین سرعام چوری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کسی سے معافی نہیں مانگیں گے۔ پنجاب حکومت نے بیوروکریسی کو غلام بنا دیا ہے، پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنا دیا گیا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کا خط بےایمانی ہے، فل کورٹ نے فیصلہ کر دیا ہے، یہ عدالت کی توہین کر رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں ملک میں کوئی انصاف نہ ہو۔ شعیب شاہین کا مزید کہنا تھا کہ یہ کسی کو بھی نیشنل سکیورٹی کا بہانہ بنا کر اٹھا سکتے ہیں، کل سے وکلا تحریک شروع ہوچکی ہے، پورے پاکستان میں وکلا تحریک نظر آئے گی، یہ کچھ بھی کر لیں ناکام ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1161310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش