0
Saturday 23 Nov 2024 18:04

مظلومینِ پاراچنار سے اظہارِ یکجہتی کیلئے وحدت یوتھ اور آئی ایس او کا احتجاج

اسلام ٹائمز۔ سانحہ پاراچنار کے خلاف وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن سرجانی ٹاؤن، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن نیو کراچی یونٹ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن ضلع وسطی کی جانب سے مظلومینِ پاراچنار سے اظہارِ یکجہتی اور ظالمین سے اظہارِ نفرت کے لئے امام بارگاہ جعفریہ، نیو کراچی کے باہر احتجاج منعقد کیا گیا۔ شرکاء احتجاج سے ایم ڈبلیو ایم ضلع وسطی کے صدر مولانا ملک غلام عباس صاحب اور شیعہ علماء کونسل کراچی کے جنرل سیکرٹری مولانا سجاد حاتمی نے خطاب کیا جبکہ علی مہدی نقوی نے بارگاہ شہداء میں خراج تحسین پیش کیا اور مولانا رضوان علوی نے اختتام میں دعا کروائی۔ احتجاج مومنین و علماء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1174348
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش