0
Thursday 1 Aug 2024 21:02

تہران، شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ

اسلام ٹائمز۔ سابق فلسطینی وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ شہید کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ حماس کے شہید ہونیوالے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے پڑھائی، نماز جنازہ تہران یونیورسٹی میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسمٰعیل ہنیہ کو جمعہ کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا، اسمٰعیل ہنیہ پر تہران میں ان کی رہائش گاہ پر حملہ کیا گیا، وہ ایران کے نئے صدر مسعود پزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران میں موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1151386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش