0
Monday 8 Apr 2024 16:35

گجرات میں منعقدہ نزول قرآن، یوم پاکستان و فلسطین کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے گجرات میں منعقدہ نزول قرآن، یوم پاکستان و فلسطین کانفرنس میں خصوصی شرکت کی اور اہم خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہم کو آزادی جیسی عظیم نعمت پاک سرزمین کی صورت میں عطا کی ہے، بس ہم سب کو اس نعمت کی قدر کرنی چاہیئے اور مل کر مسائل و مشکلات کے حل کیلئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف ظالم ریاستیں مظلوموں پر اپنا ظلم جاری رکھے ہوئے ہیں، ان مظلوموں کی حمایت میں پاکستان کے اندر جمعۃ الوداع کو جس انداز میں پاکستانی عوام نے مظلوموں کی حمایت میں قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر صدائے احتجاج بلند کیا، ہم تمام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ میں گجرات کے تمام صحافی برادران کی محبتوں کا ممنون و مشکور ہوں۔ آخر میں ملک و ملت کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مولانا فیاض حسین مطھری مولانا امداد علی گھلو بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 1127671
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش