0
Friday 14 Apr 2023 19:44

لاہور، شیعہ علماء کونسل کی القدس ریلی

اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام یوم القدس منایا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد فرزندان توحید نے القدس ریلیاں نکال کر مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا اور اسرائیل کی ناجائز ریاست کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر القدس ریلی کی قیادت سیکرٹری شیعہ علماء کونسل پنجاب قاسم علی قاسمی نے کی۔ ریلی میں شیعہ سنی مسالک کے اکابرین، خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی اور اسرائیل اور امریکہ کیخلاف نعرہ بازی کی۔ اس موقع پر ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کا پرچم بھی نذر آتش کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1052393
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش