اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ نجف اشرف کے بزرگ استاد، مدرسه الامام الحجة (عج) و مدرسه الشھید الصدر (رح) کے مدیر حجة الاسلام و المسلمين علامه سيد حسن الحائری ابن آیت اللہ السید علی الاکبر الحائری اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے استاد و موقع (ویب سائٹ) مدرسۃ الفقاھۃ کے مدیر حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ السید علی الحسنی نے لاہور میں جامعہ العروۃ الوثقی کا دورہ کیا اور مدیر جامعہ العروۃ الوثقی استاد حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید جواد نقوی سے ملاقات کی۔ وفد کو جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔